20 فروری، 2024، 2:05 PM

اسرائیل کی ہٹ دھرمی، عالمی عدالت انصاف کی سماعتوں میں شرکت سے انکار

اسرائیل کی ہٹ دھرمی، عالمی عدالت انصاف کی سماعتوں میں شرکت سے انکار

فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے ہیگ ٹربیونل کی سماعتوں کا دوسرا دن ہے جب کہ تل ابیب نے ان سماعتوں کو "میڈیا سرکس" قرار دیتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف کے ٹربیونل کی دوسرے روز سماعت ہوگی جس میں 52 ممالک کے نمائندے مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے نتائج پر زبانی دلائل پیش کریں گے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی قانونی ٹیم نے پیر کو ہیگ کورٹ کے اجلاس میں شرکت کی تاہم صیہونی حکومت نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے اسے میڈیا سرکس قرار دیا۔

آج ہیگ کی عدالت میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف سعودی عرب، الجزائر، جنوبی افریقہ، کینیڈا، ہالینڈ، بنگلہ دیش، چلی، برازیل، بیلجیم، بیلیز اور بولیویا کی زبانی درخواست کی سماعت ہو گی۔

News ID 1922047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha